• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر پر پیشہ ورانہ خدمات سر انجام نہ دینے والوں کیلئے ریپڈ کورونا ٹیسٹ

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) اولڈہم کونسل نے سپرسٹورز پر کام کرنے والوں، ادھیڑ عمر افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں اور دیگر ایسے افراد کے لیے جو کورونا وائرس وبا سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں بیٹھ کر اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام نہیں دے سکتے،ان کے لیے فوج کی مدد طلب کرتے ہوئے سوموار سے Rapid Corona Test شروع کر دیا ہے، جسکے لیے شاہ فیلزورتھ اولڈہم لائف لانگ لرنگ سنٹر اور upper mil میں چار سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مندرجہ بالا کیٹگریز سے کوئی بھی فرد یہاں بغیر وقت لیئے جاسکے گا اور 30منٹ کے اندر ٹیسٹ کے مثبت و منفی بارے آگاہ کر دیا جائے گا۔ کونسل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں 5000 ہزار تجارتی و صنعتی اور دیگر مراکز کو آگاہ کر دیا گیا ہے جہاں پر کام کی نوعیت کے باعث سماجی وقفہ رکھنے میں دشواری پیش آتی ہے تاکہ وہاں اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے والے باقاعدگی سے بغیر کورونا وائرس کی علامات کے اپنا ٹیسٹ کروا سکیں گے۔ اولڈہم کونسل کی ڈپٹی لیڈر کونسلر عروج شاہ اور نے کہا کہ ہم نے مقامی تجارتی صنعتی و دیگر ضروری مراکز کی سہولت کے لیے ایسا قدم اٹھایا ہے ہم فوج کے ساتھ ملکر یہ کام کریں گے ،ہم ان پیشہ ور افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر کمیونٹی کی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گریٹر مانچسٹر کی دیگر کونسلوں میں بھی ایسا ہونے جا رہا ہے،ہم حکومت کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹیسٹ سب سے اہم ہیں جس سے اسکے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ یاد رہے دو ماہ پہلے اولڈہم کونسل برطانیہ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کے لحاظ سے پہلے نمبر پر تھی لیکن کونسل کی کمال حکمت عملی سے اب گریٹر مانچسٹر کی کونسلوں میں سب سے نچلے درجے پر ہے ،اس سے پہلے صرف ان لوگوں کا ٹیسٹ کیا جاتا تھا جنکو کورونا وائرس کی علامات ہوتی تھیں ریپڈ ٹیسٹ کے اجراء سے اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے افراد ذہنی پریشانی کے بغیر بہتر انداز سے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں گے۔
تازہ ترین