• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس اور نارتھ یارکشائر میں طوفانی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)شمالی برطانیہ کے شہروں ہیلی فیکس اور نارتھ یارکشائر اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد مقامی دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی فیکس سمیت یارکشائر کی کئی سٹرکیں زیر آب آگئیں، برطانوی میڈیا کے مطابق ہیلی فیکس کے علاقے والڈسن میں سیلابی پانی ریلوے ٹریک پر آنے سے لیڈز اور مانچسٹر کے درمیان ٹرینوں کا رابطہ منقطع جبکہ وسیٹ یارکشائر کو لنکا شائر سے ملانے والی سٹرک بھی سیلاب کے باعث بند کر دی گی ہے۔سیلاب سے نمٹنے کیلئے مقامی کونسل اور انوائرمنٹ ایجنسی اور پولیس متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کر رہے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شمالی برطانیہ اور ویلز میں طوفان کرسٹوف سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ انوائرمنٹ ایجنسی اور ایمرجنسی سروسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو سیلاب زدگان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین