ہتھنی مدھوبالا تنہائی کا شکار، جلد سفاری پارک منتقلی کا امکان
کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی مدھو بالا کی ایک سال گزر جانے کے باوجود سفاری پارک میں منتقلی ممکن نہ ہوسکی، عالمی تنظیم فور پاز کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل ساتھی ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کے بعد سے مدھوبالا تنہائی کا شکار ہے، اسے جلد ساتھی ہتھنیوں کے پاس سفاری پارک منتقل کیا جائے۔