• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین لگانے کا عمل درست ہے،ڈاکٹر ندیم حسین

اوسلو (ناصر اکبر) سینئر ڈاکٹر سید ندیم حسین نےجنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں کورونا سے جو اموات ہوئیں ان میں 90فی صد سے زائد لوگوں کی عُمر70 سال سے زائد تھی، اس لئےویکسین لگانا زیادہ عُمر کے لوگوں سے شروع کیا گیا اور یہ فیصلہ ماہرین کے گروپ نے تمام اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد کیا،طبی ماہرین کی اکثریت اس فیصلے سے متفق ہے، کچھ لوگ اس سے اتفاق نہیں کرتےلیکن اکثریت متفق ہے، طبیماہرین کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق نارویجن حکومت نے سب سے پہلے عُمر رسیدہ افراد کو ویکسین دینا شروع کی اور عُمر کی کم از کم حد 85 سال رکھی، ان عمر رسیدہ افراد میں سے 29 افراد ویکسین لگنے کے بعد فوت ہوئے،اُن میں سے 13 اموات کو محکمہ صحت چیک کر چُکاہےاوران 13 افراد میں سے 7 کی عُمر 90 سال سے زیادہ ہے لیکن یہ تمام کے تمام 13 افراد دوسری سنگین بیماریوں میں بھی مُبتلا تھے ، ویکسین لگنے کے بعد سخت امیون رسپانس سے اُنھیں جو سائیڈ افیکٹ ہوئے وہ ان کےلئے ناقابل برداشت تھےحالانکہ وہ سائیڈ افیکٹ عام تھے، یعنی بُخار، جسم میں درد یا نقاہت، کچھ کو ڈائریا بھی ہوا] یہ سائیڈ ایفیکٹ معمولی سمجھے جاتے ہیں لیکن ان بزرگوں کی پہلے سے جو حالت تھی اُس کی وجہ سے یہ اُن کے لیے سخت ثابت ہوئےاور اس وجہ سےوہ فوت ہوئے، محکمہ صحت کے مطابق ان افراد کو اگر ویکسین نہ بھی دی جاتی تو یہ موت کے قریب ہی تھےاس لئے محکمہ صحت نےگائیڈ لائنز بدل دی ہیں،نئے قانون کے مطابق یہ ذمہ داری اُن کے ڈاکٹر کو سونپی گئی ہےکہ وہ ویکسین سے پہلے مریض کی تمام بیماریوں کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے کہ ویکسین دینی ہےیا نہیں، مریض کو اس کا فائدہ ہو گا یا نہیں، اب ڈاکٹر کے کہنے پر ویکسین دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہو گا اور جن افراد میں سخت سائیڈ افیکٹ ہونے کا خطرہ ہو گا انھیں یہ ویکسین نہیں دی جائے گی۔ ڈاکٹر سید ندیم حسین نے بتایا کہ باقی 16افراد کی موت کی وجہ کی تحقیق ہو رہی ہےلیکن محکمہ صحت کا خیال ہےکہ وہ بھی اسی وجہ سے فوت ہوئےکیونکہ وہ بھی پہلےہی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے ،ڈاکٹر سید ندیم حسین نے کہاکہ میری تمام احباب سے گزارش ہےکہ وہ اس موضوع پر لکھتے وقت پوری تحقیق کر لیں کیونکہ یہ تمام ویکسینز زندگی بچانے کیلئے بہت ضروری ہیں دُنیا کا نظام اس عالمی وباکے باعث درھم برھم ہو چُکاہے۔ ویکسینز انسانیت کی واحد اُمیدہیں۔ 
تازہ ترین