• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں 1486نئے کورونا کیسز سامنے آگئے

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا میں 1486نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 77اموات ہوئی ہیں کورونا انفیکشن کی تعداد ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ وفاقی حکومت آسٹریا میں نئے کیسز کی تعداد کم کرنا چاہتی ہے اور اس وجہ سے لاک ڈاؤن کو 8 فروری تک بڑھا دیا گیا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے نئے انفیکشن کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے لیکن ایک دن میں ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز کے ساتھ 700کیسوں کا ہدف ابھی دور ہے،بدقسمتی سے گزشتہ تین دن کے کیسز کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ابھی کمی کا رجحان شروع نہیں ہوا،دوسری طرف دکانوں اور عوامی نقل و حمل اور پبلک ٹرانسپورٹ پرFFP2 ماسک پہننے لازمی ہوگا،اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دس، دس مفت ایف ایف پی 2 ماسک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے اسٹیشنوں پر بھی ماسک پہننے کی سختی کی جائے گی اور ماسک نہ پہننے والوں کو 50 یورو تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ 
تازہ ترین