• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغ جناح فریئر ہال، کل سے گیندے کے پھولوں کا میلہ شروع ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے تحت پہلا کراچی میری گولڈ فیسٹیول جمعہ 22 جنوری سے باغ جناح فریئر ہال میں منعقد کیا جا رہا ہےگیندے کے پھولوں کا یہ خوبصورت میلہ 24جنوری تک جاری رہے گا، فیسٹیول میں بڑے پیمانے پر کراچی کی نرسریاں اور مختلف ادارے حصہ لے رہے ہیں، اس موقع پر مختلف اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیز کی جانب سے تحائف بھی دیئے جائیں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ مقامی سطح پر گیندے کے پھول کی اتنی زیادہ اقسام پہلے کبھی نمائش کے لئے پیش نہیں کی گئیں لہٰذا یہ پھولوں اور پودوں سے محبت کرنے والوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ اس فیسٹیول میں اپنی فیملی سمیت شرکت کا لطف اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کیلئے مختلف اداروں اور کمپنیز کی شرکت کا انتظام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین