• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے ملزم کو سزائے موت، دیگر ملزمان کو 15 سال قید کی سزا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیشن عدالت نے سی ویو پر پارکنگ پر جھگڑے کے دوران نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم منان کو سزائے موت کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے مجرم کو مقتول کے قانونی ورثا کو چھ لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے مقتول کے بھائی اور والد کو زخمی کرنے کے جرم میں ملزم منان کو مجموعی طور پر 15 سال قید بامشقت کی سزا سنادی ۔ عدالت نے ملزم منان کو زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے دیگر ملزمان یوسف اور بشیر کو 15 سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے زخمیوں کو ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ بدھ کو سیشن عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔ سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان نے 2019 میں سی ویو کی پارکنگ میں حاجی عمر کو جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا تھا، والد کو بچانے آنے والے بیٹوں پر بھی حملہ کیا گیا، ملزمان نے چھریوں کے وار سے احمد کو قتل اور موسیٰ کو زخمی کیا تھا ۔

تازہ ترین