• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کو ڈانس کے دوران دوست کو گود میں اٹھانے پر تنقید کا سامنا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے باعث اکثروبیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم اس بار اداکارہ کو ویڈیو سامنے آنے پر ہی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔مداحوں کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو پر خلاف معمول تعریفوں کے بجائے تنقید کی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ہمراہ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران ایک لڑکے کو گود میں اٹھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ہانیہ عامر پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے ہانیہ کو پاکستان کی ورون دھون قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ پاکستان کی ورون دھون ہے، مطلب اوور ایکٹنگ بہت کرتی ہے۔یہی نہیں اداکارہ کی ڈانس ویڈیو پر اکثر صارفین کی جانب سے برہمی کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں ہانیہ عامر کی ایک اور دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ وہ خود کو اپنے والدین کی لے پالک اولاد سمجھتی ہیں۔ہانیہ عامر ویڈیو میں ایک انٹرویو کے دوران بتا رہی ہیں کہ ’ان کی بڑی بہن ان سے کافی لمبی ہیں اور ان کی بڑی بہن کی آنکھوں کا رنگ بھی سبز ہے۔ہانیہ عامر کا مزید بتانا ہے کہ ’ان کی بڑی بہن کے بال بھی قدرتی طور پر لائٹ براؤن ہیں۔‘ہانیہ عامر کا اپنے انٹرویو میں کہنا ہے کہ ’انہیں تو پکا یقین ہے کہ وہ اپنے والدین کی لے پالک بیٹی ہیں کیوں کہ وہ اپنی بڑی بہن میں بالکل نہیں ملتی ہیں۔

تازہ ترین