• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرلین چوپڑا کے ساجد خان پر سنگین الزامات عائد

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے معروف فلمساز ساجد خان اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں اور ان پر متعدد بار جنسی ہراسگی کے الزامات لگ چکے ہیں لیکن اس مرتبہ اداکارہ  شرلین چوپڑا  کی جانب سے  جنسی ہراسگی کے نہایت سنگین الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سونالی چوپڑا ، اداکارہ ریچل وائٹ اور ایک خاتون صحافی کی جانب سے ساجد خان پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے گئے تھے لیکن اب اداکارہ شرلین چوپڑا نے 2021کا پہلا اسکینڈل کھول دیاہے۔ اداکارہ شرلین چوپڑا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ساجد خان نے فلم کے رول پر مشاورت کے دوران اپنے جسم کے مخصوص اعضاءکو براہ راست چھوتے رہے اور میرے سامنے عیاں کرتے ہوئے چھونے کا کہا ۔ اداکارہ کا اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ میرے والد کی موت کے بعد 2005اپریل میں ان سے میری ملاقات ہوئی ، مجھے یاد کہ میں نے انہیں جواب دیا کہ میرا آپ سے میٹنگ کا مقصد یہ نہیں ہے ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ یہ کوئی الزامات نہیں ہیں بلکہ یہ حقائق کو سامنے لایا گیاہے ، ہمارے موبائل فونز کے ماضی کے ریکارڈ کو بھی اس سلسلے میں جانچا جا سکتا ہے ۔شرلین چوپڑا نے اس کے علاوہ اپنے پیغامات میں ” بولی وڈ مافیا “ کے خلاف بھی بولیں اور کہا کہ مافیا ساجد خان کو سپورٹ کر رہاہے ، ان کے پاس سپراسٹارز ہیں جو کہ ان کے کردار کی گواہی دیتے ہیں ، ان کے خلاف یہ میرے الفاظ ہیں ۔اس سے قبل خودکشی کرنے والی بولی وڈ اداکارہ جیاخان کی بہن کرشمہ نے معروف ڈائریکٹر ساجد خان پر انتہائی سنگین الزام عائد کیا تھا،کرشمہ نے بتایا ہے کہ ایک بار ساجد خان نے جیا خان کو فلم کے سیٹ پر ہی کپڑے اتارنے کا کہہ دیا تھا۔

تازہ ترین