• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کا پہلی گرل فرینڈ کی جانب سے مسترد کیے جانے کا انکشاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ سٹار اکشے کمار اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ رواں برس اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ مناچکے ہیں لیکن اکشے کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے جب وہ محبت کے معاملے خوش قسمت ثابت نہ ہوسکے تھے۔ بھارتی کامیڈی شو دی کپل شرما میں بولی وڈ فلم ʼہاؤس فل 4ʼ کی کاسٹ کے ساتھ شرکت میں اکشے کمار نے مداحوں کے ساتھ خود کو مسترد کیے جانے کی مضحکہ خیز کہانی شیئر کی۔اکشے نے انکشاف کیا کہ جب وہ پہلی بار کسی لڑکی کے ساتھ ڈیٹ پر گئے تو انہیں اس لڑکی نے شرمیلا ہونے کے باعث مسترد کردیا تھا۔واقعے کو یاد کرتے ہوئے اکشے نے بتایا کہ میں اپنی گرل فرینڈ کو 3 سے 4 مرتبہ ڈیٹ پر لے کر گیا اس دوران میں ان سے اکثر کہتا کہ ʼسب کیسے دیکھ رہے ہیں؟اکشے کے مطابق پریشانی یہ تھی کہ میں بہت شرمیلا تھا میں نے کبھی اس کے کندھے پر ہاتھ نہیں رکھا نہ ہی کبھی اس کا ہاتھ پکڑا لیکن وہ چاہتی تھی کہ میں ایسا کروں اور جب میں نے ایسا نہیں کیا تو وہ مجھے چھوڑ کر چلی گئی۔اداکار نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے یوٹرن لیتے ہوئے زندگی میں خود کو مکمل تبدیل کیا۔

تازہ ترین