• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواستیں واپس

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن ﷲ نے اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی استدعا منظور کر لی ہے۔ گزشتہ روز ہیومین رائٹس اور پی ایف یو جے کی درخواستوں کی سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ، نئی بنیادوں پر دوبارہ درخواست دائر کریں گے ۔ اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ درخواست میں بڑے بڑے نام شامل تھے لیکن تاثر درست نہیں گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی کے ایجنٹ بن کر درخواست گزار بنے ، نئی بنیادوں پر وسیع تناظر میں درخواست دائر کریں گے۔ بعد ازاں فاضل چیف جسٹس نے درخواست واپسی کی استدعا منظور کر لی۔

تازہ ترین