• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں خواتین کو بلیک میلنگ کے دو مقدمات درج

کراچی (اسد ابن حسن) سائبر کرائم کراچی میں گزشتہ روز دو خواتین کو بلیک میلنگ کرنے کے دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر نمبر 4/2021میں مدعی بی این جوکہ فیڈرل بی ایریا کی رہائشی ہے، نے بیان کیا کہ اس کی دوستی اویس انیس نامی شخص سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعد میں مدعی نے یہ معلوم ہونے پر کہ اویس کی فیملی اندرون سندھ کی ہے اور کافی کنزرویٹو (قدیم خیالات) ہے جبکہ اویس شرابی بھی ہے جس پر اس نے اویس سے قطع تعلق کرلیا جس کے بعد سے اویس اس کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ اس پر تیزاب پھینک دے گا، اس کے بھائی کو قتل کردے گا اور اس کی غیر اخلاقی تصویریں بنا کر سوشل میڈیا اور اس کے گھر والوں کو بھیج دے گا۔

تازہ ترین