• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منرل واٹر کے 13برانڈ کے پانی کا غیرمعیاری و آلودہ ہونیکا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پینے کے محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونیوالی منرل واٹر (بوتل بند پانی) کی 13برانڈ کے پانی کا مبینہ طور پر غیرمعیاری اور آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے استعمال سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان آبی وسائل کی تحقیقی کونسل (پی سی آر ڈبلیو آر) نے اس حوالے سے اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پی سی آر ڈبلیو آر نے اکتوبر تا دسمبر 2020 ءکی سہ ماہی میں راولپنڈی ، اسلام آباد،کوئٹہ، گلگت، ڈیرہ غازی خان، ملتان، فیصل آباد، کراچی، بہاولپور، ٹنڈوجام، سیالکوٹ، مظفر آباد اور لاہور سے بوتل بند پانی کے 119برانڈز کے نمونے حاصل کئے اور ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیاتو 119میں سے 13 برانڈز کا پانی پینے کیلئےغیر معیاری پایا گیا۔

تازہ ترین