• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی اور غیر ملکی ایجنسیوں میں کرمنل معلومات شیئر کرنے کے بل پر چھ ماہ گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہ ہوسکا

کراچی (اسد ابن حسن) چھ ماہ گزرنے کے باوجود قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل جوکہ دوسرے ممالک سے باہمی کرمنل معلومات کی فراہمی اور ملزمان کی حوالگی پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے جس کے سبب سے زیادہ فائدہ سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کو پہنچ رہا ہے کیونکہ پاکستانی تحقیقاتی اداروں خاص طور پر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو ٹوئٹر، فیس بک اور واٹس اپ معلومات فراہم کرنے سے صاف انکار کردیتے ہیں۔ قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل کا گزٹ نوٹیفکیشن 12اگست 2020کو جاری کیا گیا۔ اس بل کو MLAT میوچل لیگل اسٹینس ان کرمنل میٹرز رکھا گا۔ اس کا فوری طور پر نفاذ کیا جانا تھا جو کمیٹی بنی تھی اس کا کنوینر وزارت داخلہ کا سیکرٹری، ممبران سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس، سیکرٹری وزارت خارجہ اور چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز ممبر تجویز ہوئے۔ مجوزہ بل کی ایک شق یہ بھی ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی مختلف ایجنسیوں، اندرون ملک اور بیرون ملک باہمی طور پر کرمنل معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

تازہ ترین