• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر کی اپوزیشن کو پھر مذاکرات کی پیشکش خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تجویز

پشاور(گلزارمحمد خان)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے احتساب قانون ، انتخابی اصلاحات اور مہنگائی سمیت تمام ایشوز احتجاج کی بجائے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر حل کرنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس مقصد کیلئے وہ حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے بھی تیار ہیں،اگر اپوزیشن ارکان نے استعفے دیئے تو ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’ جنگ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات پر اعتراض اور دھاندلی کا شبہ ہے تو سڑکوں پر احتجاج کی بجائے مطالبات کےحل کیلئے اسمبلی کا فورم استعمال کریں، حکومت پارلیمنٹ میںاحتساب قانون ،انتخابی اصلاحات، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت اپوزیشن کےتمام جائز مطالبات سنے گی۔

تازہ ترین