• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متوفی کے قانونی ورثاء کو 15دن میں جائیداد منتقلی کا نظام وضع کردیا گیا، وزیراعظم آج افتتاح کریں گے

اسلام آباد (اے پی پی)متوفی کے قانونی ورثا کو 15 دن میں جائیداد کی منتقلی کانظام وضع کر دیا گیا۔ وزیر اعظم آج افتتاح کرینگے،وزارت قانون کے مطابق نادرا کے ذریعے دستاویزات کی تصدیق سے جائیداد کی منتقلی کے دوران دھوکے کا امکان مکمل طورپر ختم ہو جائے گا، حکومت نے وفات پا جانے والے کسی بھی پاکستانی شہری کے ورثا کو جائیداد کی قانونی طریقے سے منتقلی کے لئے آسان ترین نظام وضع کر دیا ہے جس کے تحت متوفی کے قانونی ورثاکو جائیداد کی منتقلی کا عمل سالوں کی بجائے اب دنوں میں مکمل ہو سکے گا۔نئے نظام کے اجراءکے حوالے سے افتتاحی تقریب آ ج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جس میں وزیراعظم عمران خان نئے نظام کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔گزشتہ روز وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر قانون کو وفات پا جانے والے افراد کی جائیداد کی منتقلی کے حوالے سے آئینی اصلاحات متعارف کرانے کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔

تازہ ترین