• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات بلوچ کے قتل میں نامزد ایف سی اہلکار کو سزائے موت کا حکم

تربت(آن لائن)سیشن جج تربت رفیق لانگو کی عدالت نے طالب علم حیات بلوچ کے قتل کیس میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی،حیات بلوچ کو والدین کے سامنے نشانہ بنایا گیا تھا ، حیات مرزا بلوچ کے کیس کی پیروی جاڑین دشتی ایڈووکیٹ کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج تربت جناب رفیق لانگو کی عدالت نے تربت کے علاقے آبسر میں طالب علم حیات بلوچ کو گولیوں کانشانہ بنانے کا جرم ثابت ہونے پر ایف سی اہلکار کو دفعہ 302 ت پ کے تحت سزائے موت کا حکم سنایا ہے ۔

تازہ ترین