• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی جو بائیڈن کو امریکا کے صدر بننے پر مبارکباد

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جو بائیڈن کو امریکا کے صدر کا منصب سنبھا لنے پر مبارکباد دی ہے۔بدھ کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تجارتی و معاشی رابطے، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹنے، صحت کی سہولتیں بہتر بنانے، بدعنوانی کے خاتمے اور خطے اور دنیا میں امن کے فروغ کے ذریعے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط شراکت داری کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

تازہ ترین