• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرمنٹ عمر کم کرنے کی تجویز نہیں، ملازمین کو پنشن ملے گی، شفقت محمود

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر تعلیم اور کابینہ کی ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد کم کرنے کی کوئی تجویز نہیں، پنشن والے اداروں کے ملازمین کو پنشن ملے گی، نیب یا ایف آئی اے میں انکوائری والے ملازمین کی ترقی کو موخر کیا جائے گا، 3 اے سی آر بہتر نہ ہونے پر ملازمین کو ریٹائرڈ کیا جا سکے گا،صوبوں میں کام کرنے والے افسران کی انکوائری اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھی کر سکے گا،ایف پی ایس سی کے چیئرمین کو 20ویں گریڈ تک جبکہ 17 سے 19 تک سیکرٹری اور نیچے گریڈ کے ملازمین کو ریٹائر کرنے کا اختیار جوائنٹ سیکرٹری کو ہو گا، ملازمین کی ترقی کے لئے بورڈز کے اختیارات میں اضافہ ، ای اینڈ ڈی رولز میں ترمیم کی گئی ،بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نیب یا ایف آئی اے میں انکوائری والے ملازمین کی ترقی کو موخر کیا جائے ۔

تازہ ترین