• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن بھولو نہیں تم 75ملین ووٹوں سے مسترد ہو، ٹرمپ حامیوں کا طنز

نیویارک (اےایف پی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارت کو مسترد کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ بائیڈن کو بھولنا نہیں چاہئے کہ 75ملین ووٹ ٹرمپ کو ملے اور تم 75ملین ووٹوں سے مسترد ہوچکے ہوں ۔ فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے حامیوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ انہوں نے دھوکا دہی سے کام لیا ، کیپٹل ہل پر بھی ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ نہیں کیا۔ ایک اور حامی نے کہا کہ یہ ہوہی نہیں سکتا کہ بائیڈن کو 80ملین ووٹ ملے ہوں ، ٹرمپ کا مواخذہ کرنا غیر آئینی ہے وہ بھول گئےہیں کہ 75ملین لوگوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیا۔

تازہ ترین