• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے اکاؤنٹس میں غیر قانونی ذرائع سے پیسہ آیا، اکبر بابر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)بانی رکن پاکستان تحریک انصاف اکبر ایس بابر نےکہا ہے کہ ہم نے دو کمپنیوں سے جو ثبوت دیئے ہیں وہ تقریباً تین ملین ڈالر کے ہیں ۔ہم نے یہ کبھی بھی کلیم نہیں کیا کہ یہ پیسے ہنڈی کے ذریعے آئے ہیں۔ ہنڈی کے ذریعے جو پیسہ ہے وہ مشرق وسطیٰ سے آیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں آیا ہے ۔ ان بینک اکاؤنٹس کی باقاعدہ تحقیقات خود پی ٹی آئی نے ایک آڈیٹر کے ذریعے کی ہے اور اس میں وہ ثابت ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں غیر قانونی ذرائع سے پیسہ آیا۔غیر قانونی فنڈنگ جو ہوئی ہے وہ ہنڈی کے ذریعے ہوئی ہے۔پی ٹی آئی نے جو پلندہ دیا ہے جو سپریم کورٹ میں عمران خا ن نے جمع کرایا ہے وہ مکمل جعلی ہے۔ سپریم کورٹ مجھے بلائے میں ثابت کروں گا۔ بینک اکاؤنٹس کو چھپایا گیا کمپنیاں غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ کی ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ قانون کے مطابق پاکستانی شہری ہی فنڈز دے سکتا ہے اور اس کا ریکارڈ ہونا چاہئے ۔عدم اعتماد الیکشن کمیشن پرنہیں کیا کمیٹی پر کیاہے۔کمیٹی نے اپنا کام درست طریقے سے نہیں کیا۔اسکروٹنی کمیٹی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی عدم اعتماد کیا۔الیکشن کمیشن کا27 اگست2020ء کاآرڈر پڑھئے الیکشن کمیشن نے ہماری بار بار درخواست کے بعدایک تاریخ مقرر کی۔ 17 اگست2020ء تک کمیٹی اپنا کام مکمل کرے اور اپنی رپورٹ جمع کرائے کمیشن کے سامنے تاکہ وہ پھر اس کی کارروائی کرے کیس کا فیصلہ کرے ۔ پھر جب انہوں نے وہ رپورٹ جمع کرائی ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ کمیٹی تو اپنا کام نہیں کررہی ۔

تازہ ترین