• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فنڈز تحقیقات، اکبر بابر کا عدم اعتماد، اسکروٹنی کمیٹی نے کام چھوڑ دیا

پی ٹی آئی فنڈز تحقیقات، اکبر بابر کا عدم اعتماد، اسکروٹنی کمیٹی نے کام چھوڑ دیا


اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ، جس کے بعد کمیٹی اجلاس سے اٹھ کر چلی گئی،اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات میں ناکام ہو چکی ہے،ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے اور اوپن سماعت کی جائے۔اسکروٹنی کمیٹی نے کہا کہ اکبر ایس بابر کے دستاویزات کی تصدیق یا تردید الیکشن کمیشن کرے گا  جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے صحیح کام کیا، کمیٹی کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے۔  کمیٹی نے اجلاس میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ میں اکبر ایس بابر کی فراہم کردہ دستاویزات قابل قبول کے حوالے سے فیصلہ سنانا تھا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے دستاویزات ویب سایٹ سے حاصل کرکے کمیٹی کو دیں ۔ کمیٹی نے یہ دستاویزات خود ویب سایٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے پی ٹی آئی کو بھی فراہم کیں ۔ کمیٹی سے کہا کہ آپ ان دستاویزات کو تسلیم کرتے ہیں یا نہیں ۔

تازہ ترین