• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکروٹنی کمیٹی پر اکبر ایس بابر کا جانبداری کا الزام بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی پر اکبر ایس بابر کا جانبداری کا الزام بے بنیاد ہے،اجلاس میں انکی طرف سے کام میں بار بار رکاوٹ ڈالنے پر کمیٹی کو مجبورااپنا اجلاس ختم کرنا پڑا،الیکشن کمیشن ایک غیر جانبدار ادا رہ ہے اور اس کی سکروٹنی کمیٹی دیئے گئے’’ ٹی او آرز ‘‘کے مطابق اپنا کام کر رہی ہے الیکشن کمیشن نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اکبر ایس بابر نے میڈیا ٹاک میں تاثر دینے کی کوشش کی کہ سکروٹنی کمیٹی جانبدار ہے جو حقیقت کے برعکس ہے ، یہ الزام قطعی بے نبیاد ہے ۔

تازہ ترین