• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج سسٹم میں خرابی اور کھدائی، تین ہٹی سے گرومندر تک سڑک بند، ٹریفک جام

سیوریج سسٹم میں خرابی اور کھدائی، تین ہٹی سے گرومندر تک سڑک بند، ٹریفک جام


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیوریج سسٹم میں خرابی کے باعث تین ہٹی سے گرومندر تک سڑک سے گزرنا شہریوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے طویل عرصے سے اطراف کی لائینوں میں خرابی کے باعث سیوریج اوور فلو ہوکر مین سڑک پر آجاتا ہے اب اس کی درستی کے لئے وفاقی ادارہ پاک ڈبلیو ڈی جس کی ذمہ داری ہے لائین تبدیل کرنے کے لئے ٹریفک کے کسی متبادل پلان کے بغیر ہی کھدائی کا کام شروع کر دیا ہےجس کے باعث بدھ کو اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام رہا ۔لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کھدائی سے پہلے ٹریفک پولیس کو بھی آن بورڈنہیں لیا گیا ورنہ شاید لوگوں کو کو کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ۔پاک ڈبلیو ڈی نے طویل انتظار کے بعد اب مسئلے کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے چوبیس انچ قطر کی لائین ڈالنے کے لئے تین ہٹی تا گرومندر جانے والی جہا نگیر روڈکو بند کر دیا گیا ہےیہاں سے گزرنے والوں کا کہنا ہے کہ جب تک لائین ڈالنے کا کام جاری رہتا ہےٹریفک کے لئے بہتر متبادل انتظامات کئے جا ئیں اور علاقے میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں ۔


تازہ ترین