• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی تنازعات کا حصہ نہیں، امریکا سے وسیع بنیادوں پر تعلقات بنائیں گے، وزیرخارجہ

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی علاقائی تنازعات کا حصہ نہیں بنے گا‘ہم صرف امن کے شراکت دار بنیں گے‘کرتار پور راہداری اور بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کے اس عزم کی عکاس ہیں‘ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ باہمی عزت و احترام کی بنیاد پر طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت کے لئے تیار ہے‘جوبائیڈن پاکستان کے پرانے دوست ہیں ۔ عمران خان اورجو بائیڈن کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہوچکا ہے جبکہ جوبائیڈن نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین