• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 2750 کلومیٹر تک مار کرنے والے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا 2750 کلومیٹر تک مار کرنے والے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے،اس میزائل کی رینج 2ہزار 750کلو میٹر ہے ،شاہین تھری میزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ‘ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ‘ چیئرمین نیسکام ‘ سائنسدان اور انجنیئرز موجود تھے ۔ صدر مملکت ،وزیراعظم اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجنیئرز کو کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد پیش کی ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر ‘میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق شاہین تھری میزائل تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹینکیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا۔

تازہ ترین