• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر رخصت، کورونا ویکسین کی آمد، ارشاد بھٹی کا نیا روپ،”جیو پاکستان“ میں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں جمعرات کو کئی اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ ”اپنی کامیابیاں گنواتے ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوگئے۔ اب نئے صدر سے امریکا کو ہی نہیں دُنیا کو بھی بڑی اُمیدیں ہیں۔ اور”خبرناک“ الگ انداز میں آگیا۔ علی میر تو روپ بدلتے ہی رہتے ہیں اب ارشاد بھٹی بھی نئے روپ میں نظر آئیں گے“۔ یہ تمام موضوعات ”جیو پاکستان“ کے مختلف سیگمنٹس کی زینت ہوں گے۔ مارننگ شو صبح9 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔

تازہ ترین