• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کےسوال پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، تحریک انصاف پر بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کا الزام، سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایسے الزامات کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بارہا ایک دوسرے پر تھوکا اور پھر اسی کو چاٹ لیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کہتی تھیں ہم ماضی سے سیکھ چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے انہوں نے کچھ نہیں سیکھاالیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس چھ سال سے کیوں لٹکایا ہوا ہے۔شہزاد اقبال نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ڈسے ہوئے نہیں انہوں نے ایک دوسرے کو ڈسا ہے، 90کی دہائی میں یہ تمام سیاسی جماعتیں یہی کچھ کرتی رہی ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو کو کس نے ملک کیلئے خطرہ قرار دیا، کس پر بینظیر حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لینے کا الزام ہے۔

تازہ ترین