• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرضوں میں اضافہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے دورمیں قرضہ میں اضافہ سابق حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کانتیجہ ہے، موجودہ حکومت کی جانب سے پائیدار پالیسی کے نتیجے میں آئندہ پانچ برس میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح میں کمی آئیگی، بدھ کو جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ سابق حکومت کی قدرسے زائد ایکسچینج ریٹ اور حد سے زیادہ قرضہ لینے کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کودرست کرنے کیلئے موجودہ حکو مت نے سرکاری قرضہ کی پالیسی میں تبدیلی کی، سابق حکومت نے مناسب کیش بفرز کو برقرار رکھے بغیر اورسٹیٹ بینک سے قرضہ لینے پرانحصار کے ذریعے مختصرمدت کے قرضے کی پالیسی اپنائی جس کا نتیجہ سابقہ قرضوں پر زیادہ سود کی شکل میں نکلا،موجودہ حکومت کو سابق ادوارمیں لئے گئے قرضوں پرسود کی مد میں (57کھرب روپے) 5.7 ٹریلین روپے یعنی47 فیصد اضافہ اداکرنا پڑا،سابق حکومت نے مارکیٹ ویلیو کے برعکس روپے کی قدرکو مصنوعی طورپربہت زیادہ رکھا، سرکاری قرضہ میں بہت زیادہ اضافہ کی وجہ غیرحقیقی ایکسچینج ریٹ میں یکدم کمی تھی جس سے مارکیٹ کے برعکس ایکسچینج ریٹ سے ادائیگی میں توازن کابحران پیداکیا اسکا واحد متبادل حل بیرونی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ ہونا ۔

تازہ ترین