• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی کمپنی سے معاہدہ توڑنے پر جرمانہ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دیوالیہ ہونےکا خدشہ

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کراچی میں شہری انتظامیہ کو ‎کبھی نہ بننے والے منصوبے کے عوض 6 ارب 27 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق شہری انتظامیہ کو غیر ملکی کمپنی سے معاہدہ توڑنا مہنگا پڑگیا ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سابقہ شہری حکومت نے 2006میں ملائیشین کمپنی کے ساتھ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بنانے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اختیار اور مالی وسائل نہ ہونے کے باوجود 35 کروڑ ڈالر کا معاہدہ درمیان میں ہی توڑنا پڑا۔

جیو نیوز نے معاہدے اور عدالتی فیصلوں کی دستاویزات حاصل کرلی ہیں، دستاویزات کے مطابق سٹی گورنمنٹ نے 2006 میں ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا معاہدہ کیا تھا۔

تازہ ترین