اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان شوگر کارٹیلائزیشن کیس کافیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کرے گا، کیس کی سماعت کا پہلا دور اگلے ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔انکوائری رپورٹ کے مطابق PSMA اور 84شوگر ملز نے بادی النظرمیں خلاف قانون اجتماعی طور پر چینی برآمدکا فیصلہ کیا، مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے 7 جنوری 2021 سے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) اور 84 ممبر شوگر ملوں کے خلاف بادی النظر میں کار ٹیلائزیشن پر سماعت شروع کردی ہیں ۔سماعت 7 جنوری ، 8 ، 11 ، 15 اور 20 جنوری 2021 کو ہوئیں اور کمیشن نے اب تک پی ایس ایم اے اور 40 شوگر ملوں کو ا ُن کے متعلقہ وکلاءکے ذریعہ سنا۔