• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد علی درانی کی نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی سے طویل ملاقات

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد علی درانی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مشیر اور قریبی ساتھی عرفان صدیقی سے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر طویل ملاقات کی جو دو گھنٹے پر محیط تھی۔

ملاقات کے بعد محمد علی درانی نے بتایا کہ میں اپنے استاد سے ملنے آیا تھا۔

ظاہر ہے کہ موجودہ حالات میں اس طرح کی ملاقات میں حالات حاضرہ بھی ضرور زیر بحث آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مثبت اور تعمیری ذہن رکھنے والا ہر آدمی اصلاح کیلئے بہتر کردار ادا کرسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشیدگی اور تناؤ کا موجود ماحول قوم اور ملک کے مفاد میں نہیں۔

محمد علی درانی نے کہا کہ میری آج کی ملاقات کا مقصد بھی یہی تھا کہ ملکی سیاسی قیادت سے قربت رکھنے والی شخصیات اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین