• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاس آئوٹ ہونیوالے 264پولیس اہلکار تھانوں میں تعینات

اسلام آباد(ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی سکیورٹی تعینات کر دیا گیا جبکہ محمد افضال کوثر کو ڈی آئی جی آپریشنز کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔حال ہی میں تربیت مکمل کر کے پاس آئوٹ ہونے والے 264 پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد کے تھانوں میں تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر تنویر مصطفیٰ سید کی ہدایت پر پاسنگ آئوٹ کرنے والے 264 کا نسٹیبلوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بھیج دیا گیا ۔12پولیس اہلکاروں کو تھانہ آبپارہ ،10بنی گالا ، 14بارہ کہو، 10گولڑہ ،14انڈسٹریل ایریا ،13تھانہ کراچی کمپنی،19تھانہ کوہسار، 7تھانہ کورال ،5لوئی بھیر ، 10تھانہ مارگلہ ،6ایف ایٹ ضلع کچہری،6تھانہ نیلور، 8تھانہ نون،12تھانہ رمنا ، 14تھانہ سبزی منڈی،10تھانہ سیکرٹریٹ ،5ہائی سیکورٹی زون سیکرٹریٹ ،8تھانہ شہزاد ٹائون ،13تھانہ شالیمار، 9تھانہ شمس کالونی،8تھانہ سہالہ،10تھانہ ترنول اور40ریسکیو15بھیج دیئے گئے ۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کامران عادل کے دستخطوں سے جاری احکامات کے مطابق 10اے ایس پی اور ڈی ایس پی آفیسرز کی نئی تعیناتی‘ تقرری اور تبادلے کر دیئے گئے۔ اے ایس پی عائشہ گل ایس ڈی پی او کوہسار کو ٹریفک‘ آمنہ بیگ کو ایس ڈی پی کوہسار اور ویمن پولیس اسٹیشن کا اضافی چارج‘ اے ایس پی حیدر علی کو ایس ڈی پی او بنی گالہ‘ اے ایس پی اسد علی کو ایس ڈی پی او بہارہ کہو‘ اے ایس پی عبدالعلیم کو ایس ڈی پی او آئی نائن‘ ڈی ایس پی راجہ طاہر حسین کو آئی نائن سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ بنا دیا گیا ہے‘ ڈی ایس پی اسرار احمد بھارہ کہو کو ایس ایس جی‘ ڈی ایس پی الفت عارف کو بنی گالہ سے سی ٹی ڈی آپریشنز‘ ڈی ایس پی محمد نواز بھٹی کو انوسٹی گیشن سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ‘ ڈی ایس پی حق نواز رانجھا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سے ڈی ایس پی ایم ٹی لگا دیا گیاہے۔
تازہ ترین