• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشا ور ( لیڈی رپورٹر )خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سرجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بنیادی سرجیکل سکِل ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا مقصد ٹرینی اور کنسلٹنٹ سرجنزکی مہارت کو مزید بہتر کرنا تھا لیپروسکوپک سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد زرین سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے اکیڈیمک سرگرمیوں کے فوکل پرسن نے ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر چیئرپرسن سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ماہ منیرخان نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ اور ٹریننگ کےمنعقد کرانے کا مقصد پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ ٹریننگ کو مزید بہتر کرنا ہے۔ سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے سینئر فیکلٹی کے علاوہ دوسری ایم ٹی آئیز کے کنسلٹنٹ نے بھی ورکشاپ میں حصہ لیا۔اس ورکشاپ کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ہر گروپ کو ایک کنسلٹنٹ نےسپروائیز کیااور گروپ ممبرز کوجراحی کے دوران مختلف بنیادی تکنیک سیکھائی گئیں۔ ورکشاپ کے شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر محمد زرین کے کاوشوں کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ آگے بھی ڈاکٹر زرین کی تکنیکی مہارت سے اسی طرح کے ورکشاپ کے انعقاد سے مزید سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
تازہ ترین