• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بار پھر تمام نظریں امریکا کی جانب ہوگئیں، مہوش حیات

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ایک بار پھر تمام نظریں امریکا کی جانب ہوگئیں۔

جوزف بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے متعلق مہوش حیات نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ واشنگٹن میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی گونج دنیا بھر میں ہوتی ہے۔ دلچسپ 4 سال بعد امید کرتی ہوں کہ یہ امریکا میں میرے دوستوں اور ہم سب کے لئے ایک نئی شروعات کا اشارہ ہے۔

واضح رہے کہ جوزف بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے  بھی جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین