• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میراڈونا کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم جاری

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے حالاتِ زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’میراڈونا کو کس چیز نے مارا‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے۔

45 منٹ پر مشتمل ’واٹ کِلڈ میراڈونا‘ یا ’میراڈونا کو کس چیز نے مارا‘ کے عنوان سے ایک دستاویزی (ڈاکو مینٹری) فلم بنائی ڈسکوری پلس پر دکھائی گئی۔

اس دستاویزی فلم میں دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان تمام لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو میرا ڈونا کے نہایت قریب رہے تھے۔


دستاویزی فلم کے مطابق غربت کے باعث ان کی صحتمند پرورش نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بچپن میں جسمانی اعتبار سے مضبوط و توانا بھی نہیں تھے۔

دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ میرا ڈونا کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے مضر صحت اشیا کا استعمال کرکے بھی اپنی صحت کو خراب کیا تھا۔

دستاویزی فلم میں اسپورٹس کارڈیالوجی کے پروفیسر نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے ان کی رگوں میں کورٹیسون ڈالی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ کورٹیسون ناصرف جوڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس کے اثرات پورے جسم پر بھی ہوتے ہیں۔

اُن کے مطابق یہ خاص طور پر دل پہ برے اثرات مرتب کرتی ہے۔

خیال رہے کہ میراڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے۔

تازہ ترین