• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد کی MS نوازشریف اسپتال کے ڈاکٹر کو آخری وارننگ

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے ایم ایس نوازشریف اسپتال کے ڈاکٹر گلزار کو آخری وارننگ دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے محکمہ کی رپورٹ پر ایم ایس ڈاکٹر گلزار کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

وارننگ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتال کےدورے کے دوران ڈاکٹرز کی حاضری نا مکمل پائی گئی ہے اور اسپتال میں صفائی ستھرائی کے خاطر خواہ انتظامات میں بھی کوتاہی نظر آئی ہے۔

یاسمین راشد کا اسپتال کے ایم ایس کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ غفلت پر سخت محکمانہ ایکشن لیاجائے گا۔

تازہ ترین