• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس میں 10ایس ڈی پی اوز کے تبادلے

اسلام آباد پولیس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے 10 ایس ڈی پی اوز کے تبادلے کیئے گئے ہیں، اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عائشہ گل کو اے ایس پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے، اے ایس پی آمنہ بیگ کو ایس ڈی پی او کوہسار تعینات کر دیا گیا ہے۔

اے ایس پی حیدر کو علی ایس ڈی پی او بنی گالہ تعینات کیا گیا ہے، اے ایس پی اسد علی کو ایس ڈی پی او بارہ کہو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اے ایس پی عبدالعلیم ایس ڈی پی او آئی نائن تعینات کیئے گئے ہیں، ڈی ایس پی راجہ طاہر آئی نائن سے انویسٹی گیشن ونگ ویسٹ تعینات کر دیئے گئے۔


ڈی ایس پی اسرار احمد کو بارہ کہو سے ایس ایس جی ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، ڈی ایس پی الفت سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات کیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی نواز بھٹی کو انویسٹی گیشن ونگ ایسٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی حق نواز کو سی آئی ڈی سے ایم ٹی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین