• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مکالمے کا وقت ضائع کر دیا ہے، خواجہ سعد رفیق


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت نے مکالمے کا وقت ضائع کر دیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن شروع ہوا ہے اور ہمارے امیدوار کو احتساب کا بلاوا آگیا ہے، احتساب کے نام پر صرف انتقام لیا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ احتسابی عمل برے طریقے سے بےنقاب ہوا ہے، احتساب صرف اپوزیشن کےلیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن تو کھڑی ہی زمین پر ہوتی ہے، گرنا اس نے ہوتا ہے جو اوپر ہوتا ہے، حکومت نے مکالمے کا وقت ضائع کر دیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، چھ سال سے وہ فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہیں، اپنے وکلا کھڑے کر کے وہ حیلے بہانے کرتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف ایپلیکیشن کاؤنٹر کرنے کے لیے دی گئی ہے، پی ٹی آئی والے جب لاہور واپس آئیں گے تو لاہوریئے گندے انڈوں سے استقبال کریں گے۔

تازہ ترین