• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامزد امریکی وزیر دفاع کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف


امریکا کی بائیڈن انتظامیہ میں نامزد وزیر دفاع جنرل آسٹن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج سے تعلقات استوار رکھنے پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے نامزد وزیر دفاع  جنرل لائڈ آسٹن نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل کے لیے پاکستان امریکا کا اہم اتحادی رہا ہے۔


انھوں نے کہا کہ وزیر دفاع بننے کی صورت میں وہ جنوبی ایشیا سے متعلق امریکا کی پالیسی جاری رکھیں گے، پاکستان جیسے پڑوسی ملک کی حمایت حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

جنرل لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل میں رکاوٹ بننے والے علاقائی عناصر کو روکنے میں بھی مددگار ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی سیاسی مفاہمت میں پاکستان اہم کردار ادا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ، داعش کو شکست دینے اور علاقائی استحکام کے لیے بھی امریکا کو پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین