• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوانتانامو: ابو زبیدہ کا برطانوی حکومت کے خلاف مقدمہ

گوانتانامو میں قید ابو زبیدہ نے برطانوی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ابو زبیدہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ہاتھوں واٹربورڈ ہونے والے اولین قیدیوں میں شامل ہے۔

ابو زبیدہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اُسے سنگین تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 اس غیر انسانی تشدد میں شامل تھی۔

ابو زبیدہ کے وکیل نے برطانوی عدالت کو بتایا کہ اُسے 2002 میں پاکستان سے حراست میں لیا گیا تھا، اور تب سے اُسے تھائی لینڈ، پولینڈ، مراکش، لتھوینیا، افغانستان اور گوانتانامو میں سی آئی اے بلیک سائٹس میں ماورائے عدالت قید رکھا گیا۔


49 سالہ ابو زبیدہ 2006 سے گوانتانامو میں بغیر مقدمے کے قید ہے۔

سابق امریکی صدر جارج بُش نے ابو زبیدہ پر القاعدہ کے آپریشنز چیف ہونے کا الزام لگایا تھا، لیکن سی آئی اے نے امریکی انٹیلی جنس سینیٹ کمیٹی کو 2014 میں بتایا کہ ابو زبیدہ القاعدہ کا رکن نہیں ہے۔

تازہ ترین