• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ ارباب ذوق کے زیر اہتمام مشاعرہ 31 جنوری کو ہوگا

مانچسٹر ( پ ر)بانی پاکستان قائداعظمؒ محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کے زیراہتمام31جنوری کو زوم پر مشاعرہ کیا جا رہا ہے۔ کورونا لاک ڈائون کے پیش نظر یہ تخلیقی کاوش آن لائن ترتیب دی جا رہی ہے جسے سوشل میڈیا پربراڈکاسٹ کیا جائے گا،قائداعظم مشاعرے کی مہمان خصو صی معروف شاعرہ اور ڈسٹر کٹ کونسلر یاسمین طور ہوں گی جب کہ مدینہ منورہ سے ڈاکٹر افتخار احمد خصوصی شرکت کر رہے ہیں، نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری روبینہ خان ادا کریں گی، تقریب کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز کی جانب سے تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ مقررین بانی پاکستان کو بھر پور خراج عقیدت پیش کریں گے اور پاکستان و برطانیہ سمیت تمام دنیا میں امن و سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں گی، حلقہ ارباب ذوق کے چیئرپرسن محمدانور کے علاوہ قائداعظمؒ مشاعرے میں شعرا ڈاکٹر طاہر جاوید، بیگم فردوس شاہ،شارق خان، محبوب الٰہی بٹ،محمد اظہر گلاسگو، ڈاکٹر افتخار مدینہ منورہ،نغمانہ کنول،ڈاکٹر شہناز سومجی،لیاقت علی عہد،ڈاکٹر اقبال نعیم،شکیل قمر،طاہر حفیظ اور وزیرستان سے محمد ولید شاہ اپنا کلام پیش کریں گے،حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کی جانب سے یہ پہلا آن لائن مشاعرہ ہے اس لئے تمام شعرائے کرام کوزوم کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ یہ مشاعرہ شام چار بجےہو گا۔
تازہ ترین