• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نر چوزوں کو پیدائش کے بعد تلف کرنے کو جرم قرار دینے والا پہلا ملک

برلن(جنگ ڈیسک)جرمنی نر چوزوں کو پیدائش کےبعد تلف کرنے کو جرم قرار دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی بھر میں ہر سال ہزارہا مرغی خانوں میں تقریباََ45 ملین یا ساڑھے چار کروڑ کے قریب نر چوزے پیدائش کے فورابعد اس لیے تلف کر دیے جاتے ہیں کہ نر ہونے کی وجہ سے وہ نا تو بڑے ہو کر انڈے دے سکتے ہیں اور نا ہی پولٹری کی صنعت میں کاروباری حوالے سے وہ گوشت کی پیداوار کے لیے اتنے منافع بخش ثابت ہوتے ہیں جتنی کہ مرغیاں ہوتی ہیں۔ایسے نر چوزوں کو تلف کرنے کے لیے انہیں عام طور پر مشینوں میں ڈال کر کچل دیا جاتا ہے اور ان سے وہ پولٹری فیڈ بنائی جاتی ہے، جو بعد میں اکثر مرغیوں اور چوزوں ہی کو کھانے کے لیے دی جاتی ہے۔پولٹری فارمز کو اس بات کا پابند بنایاجارہاے کہ انہیں آئندہ برس سے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہوگی کہ مرغے پیدا ہی نہ ہوں۔
تازہ ترین