• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ، کورون اپابندیوں پر وسط فروری تک توسیع

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں کورونا وبا سے متعلق پابندیوں پر فروری کے وسط تک توسیع کردی گئی ، اسکاٹش کابینہ نے پابندیوں پر نظرثانی کے موقع پر فیصلہ کیا ہے کہ چونکہ صورت حال ابھی نہایت مخدوش ہے اگرچہ پابندیوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور کسی حد تک کورونا کے پھیلائو میں کمی ہوئی ہے لیکن اس موقع پر کسی بھی قسم کی نرمی صورت حال کو ایک بار پھر بدترین حالات سے دوچار کرسکتی ہے، چنانچہ عوام اور ملک کے مفاد میں فی الحال یہی بہتر ہے کہ ان پابندیوں کو ابھی بدستور سختی کے ساتھ جاری رکھا جائے، البتہ دو فروری کو اس وقت کے حالات کے مطابق دوبارہ نظرثانی کی جائے گی، واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس کے متعلق سخت ترین پابندیاں26دسمبر سے نافذ ہیں جن کے تحت لوگ کسی دوسرے کے گھر نہیں جاسکتے، مساجد، شادی بیاہ اور جنازے میں صرف20افراد شرکت کرسکتے ہیں، سوائے ضروری کام کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے، گزشتہ دنوں ان کو اور سخت کرتے ہوئے6مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کے تحت اب گاہک ٹیک اوے کے اندر نہیں جاسکتے بلکہ صرف دروازے یا کھڑکی کے ذریعے اپنا آرڈر کردہ سامان حاصل کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین