• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ ایس پر موجودہ دبائو میں کمی کیلئے انفیکشن کی شرح میں کمی لانی ہوگی،ماہرین

الندن ( پی اے ) ماہرین نے کہا ہے کہ این ایچ ایس پر موجودہ دبائو میں کمی کے لئے انفیکشن کی شرح میں کمی لانی ہوگی ۔انگلینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو ٹریک کرنے والے سائنسدانوں نے کہا ہےکہ کمیونٹی میں انفیکشن کی سطح تازہ ترین لاک ڈاؤن کے آغاز پر ہی بڑھ چکی تھی۔امپیریل کالج لندن کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 6 سے15 جنوری تک کے عرصہ میں میں انفیکشن کی شرح دسمبر کے آغاز کے مقابل میں 50 فیصد تک زائد تھی ، جبکہ 63 افراد میں سے ایک انفیکشن سے متاثر ہوا تھا۔ جنوری کے شروع میں 1.53 فیصد لوگوں کے سواب ٹیسٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 1.58 فیصد افراد وائرس سے متاثر تھے جن کی شرح دسمبر سے 0.91 فیصد زیادہ تھی۔وزراء کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ سے تاحال لاک ڈاؤن کے اثرات کی عکاسی نہیں ہوئی ہے۔ امپیریل کالج کے ری ایکٹ۔ 1 انفیکشن سروے کے نتائج کا تازہ ترین مرحلہ کوویڈ 19 انفیکشن کے بارے میں ملک کے سب سے بڑے سروے میں سے ایک ہے جس کے نتائج ایک ہفتہ میں شائع ہو جائیں گے۔تاہم امپیریل کالج لندن کے پروفیسر پال ایلیٹ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو ’’مزید جانیں ضائع ہوجائیں گی‘‘۔پروفیسر ایلیوٹ بی بی سی ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام میں بتایا کہ موجودہ آر شرح - جو اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایک متاثرہ شخص کتنے لوگوں کو وائرس سے دوچار کرے گا - اس کی طاقت تقریبا ایک تھی۔انہوں نے کہا ، "ہم اس کی سطح کو کم ہوتے دیکھ رہے ہیں ، یہ اوپر نہیں جارہا ہے ، لیکن ہم آبادی میں وائرس کی موجودہ انتہائی بلند سطح کی وجہ سے این ایچ ایس پر دباؤ کے پیش نظر اس کمی کو نہیں دیکھ پارہے ہیں۔ پروفیسر ایلیٹ نے مزید کہا ، "ہمارے پہلے سے پھیلے ہوئے صحت کے نظام کو مغلوب ہونے سے روکنے کے لئے انفیکشن کو ختم کرنا ہوگا‘‘۔برطانیہ میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے 28 دن کے اندر اندر مزید 1820 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے نتیجے میں اموات کی کل تعداد 93290 ہوگئی ہے۔وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سخت وقت کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویکسین کے پروگرام میں تیزی آنے کے ساتھ ہی موسم بہار میں ایک’’حقیقی فرق‘‘آجائے گا۔
تازہ ترین