• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر صدیق کلہوڑو سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

کراچی (سید محمد عسکری) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو کو آئندہ چار سال کے لیے سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جمعہ 22 جنوری کو ہوگا۔وائس چانسلرز کے تقرر کے لئے قائم تلاش کمیٹی نے جامعہ سندھ کے وائس چانسلر کے عہدوں کیلئے وزیر اعلی سندھ کو تین ناموں کی سفارش کی تھیان میں ڈاکٹر صدیق کلہوڑو، ڈاکٹر پروین منشی اور ڈاکٹر نبی بخش جمانی شامل تھے۔یاد رہے کہ ساڑھے چار سال قبل تلاش کمیٹی نے سندھ یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر صدیق کلہوڑو کو اول اور ڈاکٹر فتح برفت کو دوسرے نمبر پر رکھا تھا تاہم اس وقت ڈاکٹر فتح برفت کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا لیکنفتح برفت اور وزیر اعلی کے مابین تعلقات اچھے نہ رہنے کے باعث ڈاکٹر فتح برفت کو عہدے سے ہٹایا گیا، معطل کیا گیا مگر عدالت نے انھیں بحال رکھا۔ ڈاکٹر صدیق کلہوڑو جامعہ سندھ کے پرو وائس چانسلر تھے اور جب ڈاکٹر فتح برفت کو معطل کیا گیا تھا تو انھیں قائم مقائم وائس چانسلر بھی مقرر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین