• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا سے مسلسل دوسرے روز 4 ہزار اموات

امریکا میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے تقریبا 4 ہزار اموات ہوئیں جبکہ پونے دو لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہوگئی۔

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا، کورونا سے اموات کی تعداد اگلے ماہ 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔

ادھر برطانیہ میں بھی 1200 سے زائد اموات ہوئیں اور 36 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے پارٹی میں شرکت کرنیوالوں کو 800 پاؤنڈ جرمانہ دینا پڑے گا۔

صورتحال خراب ہونے کے سبب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی تاریخ دینے سے گریز کیا ہے۔

تازہ ترین