• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے: حماد اظہر


وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں کہ ہم نے ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس کے دوران وقفۂ سوالات میں وفاقی وزیر حماد اظہر جواب دے رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم آئے تھے تو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالرز تھے، اب اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12 سے 13 ارب ڈالرز ہیں۔

حماد اظہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اوسط 10 ارب ڈالرز سالانہ واپس بھی کر رہے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں وزارتِ خزانہ کی جانب سے تحریری جواب بھی جمع کرایا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء تا 2020ء حکومت نے قومی مالیاتی اداروں سے 4اعشاریہ 5 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضے لیے۔

تحریری جواب میں وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے شیڈیولڈ بینکوں سے 1 اعشاریہ 8 کھرب اور اسٹیٹ بینک سے 3 اعشاریہ 6 ٹریلین روپے قرض لیا۔


وزارتِ خزانہ کا اپنے تحریری جواب میں کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں حکومت نے بین الاقومی مالیاتی اداروں سے 5 ارب ڈالرز کا قرضہ لیا۔

جمع کرائے گئے تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں 16 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضے واپس کیئے گئے۔

تحریری جواب میں وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں 19 اعشاریہ 9 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضے واپس کیئے گئے۔

تازہ ترین