• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ، PPP نے کرپشن کے ریکارڈ بنائے: میاں اسلم اقبال

وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ بنائے، ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کی گئی لوٹ مار کو عوام ابھی بھولے نہیں۔

میاں اسلم اقبال نے اپنے حلقے میں واقع گوجر کالونی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری صفائی آپریشن کاجائزہ لیا اور لوگوں کے مسائل سنے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 2 خاندانوں نے قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے بیرونِ ملک محلات کھڑے کیئے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب میں ایک شعبدہ باز نے ذاتی تشہیر کے لیے نمائشی منصوبوں پر وسائل ضائع کیئے۔

وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے اور این آر او کے حصول کے لیے احتجاج کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کرپٹ ٹولے کو این آر اونہیں ملے گا اور عوام کرپشن کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

تازہ ترین