• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ انکوائی کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ انکوائی کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کو ملک قیوم اور افتخار چوہدری کے سوا کو ئی جج نظر نہیں آتا، مریم نواز گھر سے مہنگے ترین ڈریس ڈیزائنر کے کپڑے پہن کر نکلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بتاتے کیوں نہیں کہ پیسے کہاں سے آئے ہیں؟ ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں عوام کے پیسے واپس کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے 10 ہزار میگا واٹ بجلی خریدی جس کی ضرورت نہیں تھی، بجلی کے کارخانے باہر کے فیول پر ہیں، جب ڈالر بڑھتا ہے تو بجلی کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

اُن کا کہنا ہےکہ کسان کو شوگر ملز 130 دے رہی تھیں اب 230 روپے فی من دے رہی ہیں،مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، اکانومی زنجیر کی طرح ہے انڈے فیڈ کی وجہ سے مہنگے ہوگئے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کا شیڈول جلد آئےگا، ہماری خواہش تھی کہ سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ پر ہوتا، فارن فنڈنگ کا اوپن آڈٹ ہونا چاہیے۔ 

تازہ ترین